ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے جمعرات کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں فراہم کی گئی سہولتیں کا جائزہ لیا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ان کا استقبال کیا، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان اور ڈائریکٹر سپورٹس شاہد نظامی بھی ان کے ساتھ تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو کرکٹ کی تربیت کیلئے فراہم کی گئی سہولتوں اور انڈور پریکٹس پچز کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر اکیڈمیز پاکستان کرکٹ بورڈ مدثر نذر نے ان کو سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے مدثر نذر سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کررہا ہے، کرکٹ نوجوانوں کا پسندیدہ کھیل ہے، کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی سربراہی میں سپورٹس کو فروغ دے رہا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔

تعارف: newseditor