ایشیا کپ ; سُپر فور مرحلے کا اپ ڈیٹڈ شیڈول جاری کردیا گیا.

 

 

 

 

 

 

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کا اپ ڈیٹڈ شیڈول شیئر کردیا گیا، شیڈول میں فائنل سمیت دوسرے مرحلے کے تمام میچز ہمبنٹوٹا کے بجائے کولمبو میں ہی رکھے گئے ہیں۔

 

جاری کردہ شیڈول کے مطابق 17 ستمبر تک تمام میچز  کولمبو شہر میں ہی کھیلے جائیں گے۔

 

ایشیا کپ کے میچز میں 2 دن کے وقفے کے بعد 9 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ 10 ستمبر کو دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

 

12 ستمبر کو بھارت کے خلاف سری لنکا مدمقابل آئے گا جبکہ 14 ستمبر کو سری لنکا کی ٹیم پاکستان سے ٹکرائے گی۔ میگا ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو سپر فور مرحلے کی ٹاپ 2 ٹیمز کے درمیان ہوگا۔

 

اے سی سی کے شیڈول کے مطابق تمام میچز کا آغاز دن 3 بجے ہوگا۔ بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونی کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ دیا جائے گا۔

 

 

error: Content is protected !!