لیستھ مالنگا نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

پالے کیلی(سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکن فاسٹ بائولر لیستھ مالنگا نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔انہوں نے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 2 وکٹیں لیکر سابق پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ آفریدی نے 98 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ مالنگا کی وکٹوں کی تعداد 99 ہو گئی ہے۔

تعارف: newseditor