نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ) وکٹوریہ آزارینکا اور ایشلیگ بارٹی نے پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔اتوار کو امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میچ میں بیلاروس کی آزارینکا اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار ایشلیگ بارٹی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرینی کھلاڑی نادیا کشنوک اور ان کی امریکن جوڑی دار ابہگیل سپیئرز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-3، 3-6 اور 7-6(12-10) سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔