سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) جمعہ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ کیویز ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کیویز نے آئی لینڈرز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے تئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor