کراچی (اسپورس رپورٹر) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں یوم دفاع زرعی یونیورسٹی ٹیپ بال چمپین شپ کا آغاز، وائس چانسلر نے بال کو ہٹ لگاکر افتتاح کیا، چیمپین شپ میں سی پی ڈی، سی پی ٹی سمیت مختلف فیکلٹی کی 44 ٹیمیں شامل تھیں۔ٹنڈوجام سے موصولہ تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں یوم دفاع زرعی یونیورسٹی ٹیپ بال چمپین شپ کا آغاز ہو گیا، چیمپین شپ کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے بال کو ہٹ لگاکر کیا، یوم دفاع زرعی یونیورسٹی ٹیپ بال چیمپین شپ میں زرعی یونیورسٹی کی سی پی ڈی، سی پی ٹی، ایگریکلچر انجینئرنگ، سوشل سائنسز سمیت مختلف فیکلٹی کی 44 ٹیمیں شامل ہیں، چیمپین شپ کی پہلی میچ CPT نوید ناہیون اور CPD عزیر کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔ CPT کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 107 رنز بنائیں، CPT کی ٹیم کے بیٹسمیں جہانگیر نے 8 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائیں اور مشاہد نے 38 رنز بنائیں، جبکہ مخالف CPD کی ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 67 رنز بنا سکی، CPD کی ٹیم کے بیٹسمین نبی شاہ 25 اور ھارون نے 18 رنز بنائی۔ اس طرح CPT کی ٹیم نے CPD کو شکست دے کر میچ جیت لی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے کہا کہ وطن عزیز کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان شہیدوں کے بدولت آج پاکستان دنیا بھر میں طاقتور اسلامی ریاست طور پر نمایاں ہے، انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی نے کھیلوں کی سرگرمیاں کا آغاز کیا یے زرعی یونیورسٹی میں سال بھر کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں جس میں ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانذادہ کی کوششیں شامل ہیں، اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس نے وائس چانسلر کو اجرک کا تحفہ پیش کیا، چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹی کے ڈینز ڈاکٹر اعجاز کونھارو، ڈاکٹر عبدالغنی لنجار، رجسٹرار غلام محی الدین قریشی، غلام مجتبی’ خشک، ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری، اشرف رستمانی، شوکت سانگی اور تماشائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔