انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کاسکیورٹی وفد پاک سری لنکا سیریز سے قبل پاکستان کا دورہ کریگا

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز کے لیے آفیشلز کی تقرری سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئںٹی میچز کی سیریز کراچی اور لاہور میں کھیلی جانی ہے، پہلے مرحلے میں ون ڈے سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے کراچی میں ہو گا۔سیریز کے لیے آئی سی سی نے میچز آفیشلز کا تقرر کرنا ہے لیکن آئی سی سی اپنے آفیشلز کی سیکورٹی کے لیے خود جائزہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی آفیشلز بھیجنے کا فیصلہ کرے گی۔2015ء میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستانی و زمبابوین آفیشلز نے میچ سپر وائز کیے تھے، آئی سی سی نے تیسرے ممالک کے ریفریز یا امپائرز نہیں بھیجے تھے۔آئی سی سی نے خصوصی طور پر پی سی بی کو میچ آفیشلز کا تقرر کرنے کی اجازت دی تھی، آئی سی سی نے سیکیورٹی وجوہات پر آفیشلز تعینات نہیں کیے تھے۔2017 میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈ سن میچ ریفری تعینات کیے گیے تھے۔

تعارف: newseditor