آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس ٹین ٹاپ میں جگہ بنانے میں کامیاب

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے گیندبازوں کی جاری کردہ درجہ بندی کی فہرست میں قومی ٹیم کے مایہ ناز گیند باز محمد عباس ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔29 سالہ تیز گیند باز گزشتہ سال آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری نمبر پر براجمان تھے تاہم پاکستان کی ٹیم اس دوران کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے وہ درجہ بندی میں نیچے آ گئے ہیں۔تازہ ترین رینگنگ کی فہرست میں 770 پوائنٹس کے ساتھ محمد عباس دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ان کے علاوہ لیگ اسپنر یاسر شاہ 16 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی ٹاپ ٹین کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایشیز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بلے باز اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ باولنگ میں پٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

تعارف: newseditor