کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونVکے زیر اہتمام دوسرا شہید امجد اقبال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 4میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ حیدر ی جیم خانہ نے کراچی بادشاہ کو 3وکٹوں، قاسمی اسپورٹس نے بلال فرینڈز کولٹس کو 10رنز ، المہران سی سی نے جنید باباسی سی کو 2وکٹوں اور واحد اسپورٹس نے تنولی ٹائیگر کو 7وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں اپنی نشست محفوظ کرلی ۔نور محمد ، محمد آصف اور تاج محل کی کارامد نصف سنچریاں‘ عمران خان کی 4وکٹیں کارگر ثابت ہوئیں۔ لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کراچی بادشاہ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 7وکٹوں پر 167رنز بنائے۔ محمد بلال نے 45اور محمد ایوب نے 28رنز کی اننگز کھیلی۔ ساجد رانا نے 31رنز پر 3جبکہ محمد آصف اور محمد یعقوب کو 2,2وکٹیںملیں۔حیدری جیم خانہ ن ے 7وکٹوں پر مطلوبہ ہدف 170رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ نور محمد نے 70رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ محمد ذیشان نے 40رنز بنائے۔ لقمان علی اور ایم عدنان نے 2,2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔دوسرے میچ میں قاسمی اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور تمام وکٹوں پر 149رنزجوڑے۔ محمد آصف نے 53اور طاہر خان نے 18رنز بنائے۔ نعمان خان نے 3اور حنیف ملک نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ نور محمد ، محمد آصف اور تاج محل کی کارامد نصف سنچریاں‘ عمران خان کی 4وکٹیں کارگر ثابت ہوئیںبلال فرینڈز کولٹس کی ٹیم 139رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سید حنین نے 27اور محمد عباس نے 26رنز بنائے۔
طاہر خلیل نے 3جبکہ کلیم اﷲ اور محمد ذاکر نے 2,2وکٹوںپر ہاتھ صاف کیا۔تیسرے یچ میں جنید بابا سی سی نے تمام وکٹوں پر 114رنز اسکور بورڈ پر لگائے۔ حسیب نے 29، ایا زعلی اور رمیز الحق 12,12رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔ محمد سلمان اورعاطف اقبال نے 3,3جبکہ 2وکٹیں جہانداد خان کے حصہ میں آئیں ۔ المہران سی سی نے جوابی اننگز میں محمد سلمان نے 20او رجہانداد خان نے 17رنز کی اننگز کھیلی۔ ایاز علی نے 3، عدنان یعقوب اور شان نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کی۔چوتھے میچ میں تنولی ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااورتمام وکٹوں پر 113رنز اسکور کئے۔ مدثر نے 39اور سرفراز نے 30رنز بنائے۔ عمران خان نے 17رنز پر 4جبکہ نجات علی نے 19رنز پر 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ واحد اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف کو 3وکٹوں پر یقینی بنالیا۔ تاج محل نے 76رنز بنا کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ خیرو نے 16رنز کا حصہ ڈالا۔ اعجاز، رفیق اور سجاد کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔