لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )ایمرا صدر محمد آصف بٹ اور ایمراباڈی نے آئندہ کشمیر کپ کی سرپرستی کا اعلان کرکے صحافتی ، شوبر اور فنکار براردی کے دل جیت لئے’لاہور کے باری اسٹوڈیو اقبال ٹان میں کشمیر کرکٹ کپ کا انعقاد کیا گیا۔ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے کشمیر کرکٹ لیگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرایمرا صدر محمد آصف بٹ نے کشمیر کرکٹ کپ کی فاتح ٹیم کے لئے نقدی انعام منتظمین کشمیر کرکٹ کپ میں دے کر کھلاڑیوں حوصلہ افزائی کی۔ منتظمین کشمیرکرکٹ کپ مونی خان نے صدرایمرا محمد آصف بٹ کا شکریہ ادا کیا ۔کشمیر کرکٹ کپ میں الیکٹرانک میڈیا ، پرنٹ میڈیا ، شوبز اور ماڈلز سمیت فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے آئندہ کشمیر کپ صحافتی، شوبز اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی برادری کے لئے الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کروانے کا اعلان کیا ۔ایمراباڈی آئندہ کشمیر کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو گراونڈ ، کرکٹ یونیفارم ، گیند بیٹ سمیت تمام سہولیات مہیاکرے گی ۔ ایمرا صدر محمد آصف بٹ کاکہنا تھاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
پاکستان صحافتی برادری، پی ایف یو جے ،کے صدر رانامحمد عظیم صاحب اور، پی یو جے ،کے صدر شہزاد حسین بٹ کی قیادت میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے مظالم پر صحافیوں کثیر تعداد کے ساتھ آزاد کشمیر مظفرآباد سے چکوٹھی سیکٹر تک یکجہتی کشمیر مارچ کرچکے ہیں۔ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو صحافتی برادری ہمیشہ اجاگر کرتی رہی ہے ۔ صحافیوں کے ساتھ شوبز اور فنکار برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب کشمیر کپ کا انعقاد کرواکے کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پیش کرنا قابل تحسین ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے معاشرے مثبت پہلوں اجاگر ہوتے ہیں کشمیر کپ میں، الیکٹرانک میڈیا ایگل ، ہرن میڈیا پینتھرز ، سنگرز سٹار ، ماڈلز سلطان نے حصہ لیا۔ باری سٹوڈیو میں ہونے والے کشمیر کپ میں الیکٹرونک میڈیا ٹیم کی جانب سے فرحان علی خان ، احسن ابتک نیوز ، خواجہ قادر خواجہ، محمد بلال نیونیوز، یارمحمد، خواجہ رمضان ، اے آر وائے نیوز، خرم دنیا نیوز، فیصل بٹ چینل 5، عمر عظیم آپ نیوز، دیاخان اردو پوائنٹ سمیت میڈیا رپورٹرز نے حصہ لیا۔سینئر صحافی راناعامر ، راناطاہر ، رانا شہروز اور ممبر گورننگ باڈی ایمرا محمد آصف خاورسمیت صحافتی برادری اور شوبز اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے افراد کے ساتھ ساتھ سینکڑوں شہریوں نے باری سٹوڈیو میں ہونے کرکٹ میچزمیں شرکت کرکے کشمیر کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ سیمی فائنل میچ ماڈلز الیون اور الیکٹرانک میڈیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔فائنل میچ میں الیکٹرانک میڈیا کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے ماڈلز کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کیا۔