نیشنل گیمز پشاور میں ہی ہونگی،ایشوز کا حل جلد نکال لینگے،عاطف خان

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس گزشتہ روز پشاور کے مقامی ہوٹل میں زیر صدارت صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان کی صدارت میں منعقد ہوا تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسین’ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ’ سیکرٹری سپورٹس کامران خلیل’ ڈی جی ٹورازم جنید خان’ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل گیمزشیڈول کے مطابق پشاور میں ہونگی ایتھلیٹس ٹارٹن ٹریک سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت ہوئی ہے جس کو جلد حل کرلیا جائے گا

انہوں نے کہاکہ پی او اے سمیت خیبرپختونخوا کے تمام ادارے گیمز کو کروانے کے لئے کوشاں ہیں اورپشاورمیں گیمز کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے قبل ازیں اجلاس میں پشاورکے ایتھلیٹس ٹارٹن ٹریک پرکچھ تحفظات سامنے جس پر سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس نے یقین دہانی کروائی کہ 5 اکتوبر تک ٹارٹن ٹریک کی مرمت مکمل کرلی جائے گی جبکہ گیمز اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوں گے۔ سینئر صوبائی وزیر برائے کھیل وسیاحت اور امور نوجوانان محمد عاطف خان نے کہا کہ نیشنل گیمز کا صوبے میں کرانے کا مقصد صرف افتتاحی اور اختتامی تقریب نہیں بلکہ تمام گیمز کا انعقاد احسن طریقے سے کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو سہولیات دے رہی ہے کوشش ہے کہ ایسے کھلاڑی تیار کئے جائیں جو عالمی سطح پر ملک کے لئے میڈلز جیتے، تھوڑے بہت مسئلے ہیں انہیں حل کیا جائے گا پوری گیمز صوبے میں کرائی جائیں گی کھلاڑیوں کو مواقع ملیں گے گیمز سے اچھے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے بڑی عرصہ بعد پشاور میں گیمز ہو رہی ہیں

حکومت مکمل تعاون اور ضرورتیں پوری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حالات کافی اچھے ہیں ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گیانہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں کو ان کے حقوق ضرور ملیں گے اور میڈل ونر پلیئرز کے لئے انعامی رقم رکھی گئی ہے اس کے ساتھ اکیڈمیاں بھی قائم کرنے پر کام جاری ہے اس کے ساتھ ایک سو پچاس سے زائد کوچز کی تقرری کا بھی فیصلہ کیا گیاہے جس پر جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا جس سے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے بھرپور مواقع ملیں گے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے کہا کہ ضم اضلاع کی ایسوسی ایشنوں میں سابق فاٹا ووالے عہدیدار ہیں جو اب خیبر پختونخوا کے ساتھ ہیں ضم اضلاع کے کھلاڑی صوبے کے بینرز تلے گیمز میں حصہ لیں گے

پچھلی گیمز میںفاٹا کے 150 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا اب دو سو کھلاڑی حصہ لیں گے ان کی نمائندگی بڑھ گئی ہے۔ ضم اضلاع کے منتظمین نے اولمپک ایسوسی ایشن کو سابق فاٹا کی طرح الگ حیثیت میں گیمز میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی جسے قبول نہیں کیا گیا۔آخر میں صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان نے نیشنل گیمز میں خیبرپختونخوا دستے کی شرٹ کی رونمائی بھی کی۔

تعارف: newseditor