پی ایف ایف کانگریس ممبرمیر محمد جان مری کی تدفین ان کے آبائی شہر سبی میں اداکردی گئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی ایف ایف کانگریس کے ممبر میر محمد جان مری بروز جمعرات دل کا دورہ پڑنے سے کوئٹہ میں انتقال کر گئے ۔ ان کی آخری رسوما ت ان کے آبائی شہر سبی میں ادا کی گئیں۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق شاہ، نائب صدور عامر ڈوگر، سردار نوید حیدر، سید ظاہر علی شاہ ، سیکریٹری کرنل سید فراست علی شاہ،پی ایس او ٹو پریذیڈنٹ شرافت حسین بخاری، منیجر کمپٹیشن عمر ضیائ، منیجر ٹیکنکل محمد رؤف باری،میڈیا کوارڈنیٹر ریاض احمد،آئی ٹی منیجر امین طاہر، ایگزیکٹو اورکانگریس ممبران اور اسٹاف نے پی ایف ایف کانگریس کے ممبر میر محمد جان ماری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیااورانکی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ میر محمد جان ماری کے اس ناقابل تلافی نقصان پراﷲ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ََََََََََََََََََََََََََََََََََ

تعارف: newseditor