نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے تعینات کئے گئے ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کے چیئرمین وینود رائے نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہے۔انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس نظریے کے خلاف ہیں کہ پاکستان کو دنیائے کرکٹ سے تنہا کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے حکومت کی بڑی واضح پالیسی رہی ہے کہ نیوٹرل وینیو میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے۔
عالمی کپ 2019 کے دوران پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے خلاف بیان پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام میں یہ رائے پائے جاتی تھی کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ سے دستبردار ہو جائے تبھی میں نے کہا تھا کہ اگر سیمی فائنل میں ان سے ٹاکرا پڑ گیا تو کیا ہم میچ نہ کھیلیں، یوں کرنا تو پاں پر کلہاڑی مارنے کے برابر ہو گا۔یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری مرتبہ سیریز 2012 میں کھیلی گئی تھی جب قومی ٹیم نے بھارتی سورماں کو ان کے ہوم گرانڈ میں 2-1 سے شکست دی تھی۔