کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں حقیقی طور پر پاکستان اور کشمیر کی نمائندگی کی۔ گلبرگ میں ایک سٹور آوٹ لٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہاکہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں حقیقی طور پر پاکستان اور کشمیر کی نمائندگی کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے جرات مندانہ طریقے سے کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے پہلا میچ بارش کہ وجہ سے منسوخ ہوا امید ہے کہ آئندہ میچز ہونگے اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔