بابر اعظم نے سنچریوں میں کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے نوجوان بلے باز بابراعظم نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو سنچریوں کے ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف بابر اعظم 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یہ ان کے کیریئر کی 11 ویں سنچری ہے جو انہوں نے 97 گیندوں پر بنائی۔سنچریوں کے ریکارڈ میں بابر اعظم نے بھارتی کپتان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور انہوں نے اپنے کیریئر کی 11 ویں سنچری 71 ویں اننگز میں بنائی جبکہ ویرات کوہلی نے 82 ویں اننگز میں 11 سنچریاں بنائی تھیں۔جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 64 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 65 اننگز میں 11سنچریاں مکمل کی تھیں۔بابر اعظم نے اپنی 71 ویں اننگز میں ایک اور سنگ میل عبور کیا اور وہ 2013 کے بعد ایک سال میں ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تعارف: newseditor