پاکستان میں کرکٹ بحالی کیلئے پاکستان اور آئی سی سی کو مل کر کام کرنا ہو گا، ظہیر عباس

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحالی کیلئے پاکستان اور آئی سی سی کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ایک انٹرویومیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے کہا کہ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور اپنی دوستی نبھائی ،پاکستان میں حملہ بھی سری لنکا کی ٹیم پر ہی ہوا تھاانہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر کرکٹ ٹیموں کو پاکستان آنا چاہیے اور ٹیمیں پاکستان آئیں گی تو میں سمجھوں گا کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو گئی ہے۔

ظہیر عباس نے کہا کہ دیگر ممالک کے بورڈز کے سربراہان کو پاکستان آنے کی دعوت دینی چاہیے اور انہیں اعتماد میں لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی پر بھارت کا اثر و رسوخ زیادہ ہے اور جب تک یہ معاملہ رہے گا تو پاکستان کے مسائل رہیں گے۔ ہماری کرکٹ ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں اور ہمارے لڑے بہت محنت کرتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی سے درخواست کروں گا کہ اب چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑی باتیں نہ بنائیں اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ شروع کرائی جائے۔ انہوکں نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ بحالی کے لیے پاکستان اور آئی سی سی کو مل کر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تعارف: newseditor