نیشنل انڈر19کے اوپن ٹرائیلز میں 150سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ہدایت پر کراچی سینٹر میں نیشنل انڈر19فٹبال ٹیم کے اوپن ٹائیلز کے پہلے دن نیا ناظم آباد فٹبال اسٹیڈیم پر 150سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ہیڈ کوچ سید ناصر اسمٰعیل کے مطابق اندورن سندھ بدین، ٹھٹہ ، نوابشاہ ، حیدرآباد کے علاوہ کراچی کے جملہ پانچوںڈسٹرکٹس کے کھلاڑیو ں نے ٹرائیلز میں حصہ لیا۔ ٹرائیلز آج (بدھ) بھی لئے جائیں گے۔ہیڈ کوچ سید ناصر اسمٰعیل کے ہمراہ محمد آصف(کے پی ٹی) ، محمد جاوید (سدرن گیس)، محمد طارق اورمحمد شہزاد(سی اے اے)، ارشد جمال(ڈی ایچ ایل)، محسن یوسفزئی(ہمدردیونیورسٹی)، ذاکر خان (کراچی یونائیٹڈ)کے علاوہ محمد شمیم، عبدالکریم اور سید خورشید علی شاہ نے ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داریاںنبھائیں۔شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آج نیاناظم آباد اسٹیڈیم کراچی پر 3بجے سہہ پہر رپورٹ کریں۔

تعارف: newseditor