اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کی قیادت نے گزشتہ روز وفاقی سیکرٹری IPC سے ملاقات کی جس میں یونین نے ملازمین کے مسائل اجاگر کیئے اور ادارہ کے موجود صورت حال پر ملازمین کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس بی کے موجود سٹرکچر میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور ادارہ کے تمام ملازمین کھیلوں کے فروغ اور ادارہ کی بقاء کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
جس پر اکبر حسین درانی نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں بہتر اصلاحات نافذ کرنے اور ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی یقین دہانی کروائی۔ ادارہ کی موجودہ حالات کی وجہ سے ملازمین میں پائی جانے والی مایوسی کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایس بی ایمپلائز یونین نے تمام ملازمین کو اکٹھا کیا اور اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کو مدعو کیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ آمنہ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کو باور کروایا کہ اس ادارے سے آپ اور آپ کے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے اور یہ ادارہ آپ کا گھر ہے اور آپ نے ہی اس ادارہ کو بچانا ہے
تمام ملازمین مل کر ادارہ کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔جس پر تمام ملازمین نے یکجا ہوکر ڈائریکٹر جنرل کو یقین دہانی کروائی کہ اس سے پہلے بھی ہم ملکی اور غیر ملکی سطح کے کھیلوں کی مقابلوں کی میزبانی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ اور ادارہ کے بقاء کیلئے دن رات محنت کریں گے۔
اس موقع پر سی بی اے یونین نے ملازمین کی طرف سے یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی ادارہ کی انتظامیہ نے لائحہ عمل دینا ہوتا ہے اور اس ادارہ کے ملازمین محنت کش ہیں اور اپنی کم تعداد کے باوجود ادارہ میں بھرپور خدمات سر انجام دیتے آئے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔