ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک کا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کو دلی مبارکباد

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک نے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عاصم شیراز سیکرٹری شاہد خان آفریدی اور دیگر نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوصوبے میں سپورٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کے فلاح اور بہبود کے سلسلے میں اپنا کام اسی طرح جاری رکھی گی انہوں نے اپنے پیغام میں سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کو ٹیلی فونک بات چیت میں کامیاب انتخابات پر مبارکباد دی

اور انہوں نے کہا کہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن اسی طرح جمہوری عمل کو جاری رکھے گی اور نہ صرف اپنے ممبران بلکہ خیبرپختونخوا کے تمام کھلاڑیوں کی بھرپور معاونت کرے گی تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہ صرف صوبائی بلکہ ملکی سطح پر صوبے کانام روشن کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں سپورٹس کے فروغ کیلئے جو انقلابی اقدامات اٹھائے ان کو سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن سے منسلک پرنٹ الیکٹرانک سوشل میڈیا کے ممبران نے بہت اچھے طریقے سے اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر خیبرپختونخوا کھیلوں پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور امید ہے کہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران اسی طرح سپورٹس کے فروغ کیلئے اپنا رول ادا کرینگے ،

error: Content is protected !!