راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپین شپ کیلئے دیگر شہروں میں ٹرائلز کا انعقاد جاری ہیں۔ راولپنڈی ریجن میں 9نومبر 2019بروز ہفتہ صبح10بجے آرمی کرکٹ گراؤنڈ صدر میں ٹرائلز کاانعقادکیا گیا ہے۔ راولپنڈی اور اس کے دیگر اطراف کے تمام ڈس ایبلڈ کرکٹرز، وائٹ کٹ پہن کر آرمی کرکٹ گراؤنڈ صدر میں کوآرڈینٹر رافیع ہاشمی 0333-5168616کو رپورٹ کریں۔ نوٹ: تمام ڈس ایبلڈ کرکٹرز اپنا اوریجنل ڈس ایبلڈ شناختی کارڈ، 18سال سے کم عمر اوریجنل ب فارم جبکہ کیمرے والا موبائل لانا ممنوع ہے۔سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر صبیح اظہر،فرسٹ کلاس کرکٹر مزمل نظام اور فرسٹ کلاس کرکٹر محمد رمیزپر مشتمل ہوگی۔ ہم پاکستان آرمی، آرمی اسپورٹس ڈائریکٹریٹ، ڈی ڈی کرنل صدف حسین اور انچارج بلال احمد کا ٹرائلز کی اجازت دینے پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔