نیشنل گیمز کیلئے کھلاڑیوں کو بہترین سیکورٹی فراہم کی جائیگی ، چیف کیپٹل سٹی پولیس

پشاور(سپورٹس رپورٹر)چیف کیپٹل سٹی پولیس کریم خان نے کہاہے کہ پشاور میںسیکورٹی کا کوئی مسلہ نہیں،10نومبر کوہونیوالے نیشنل گیمز کیلئے بہترین سیکورٹی انتظامات کیلئے 5ہزار کے قریب نفری تعینات کی جائیگی،کھلاڑیوں کو بہترین سیکورٹی فراہم کی جائیگی ، جبکہ سٹیڈیم کے اندر سپریم کمانڈ پوسٹ بنایاجائیگاسٹیڈیم آنے والے کھلاڑیوں وآفیشلزکی آسانی اور شہریوں وگاڑیوں کی آمدورفت کیلئے ٹریفک پلان بھی ترتیب دیدیاگیاہے،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک ایس ایس پی ظہور آفریدی ، ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار، ایس پی سیکورٹی محمد شعیب ، ڈپٹی کمشنر علی اصغر ، ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل گیمز کی بہترین انعقادکیلئے ساری سیکورٹی ادارے متحرک ہیں،دیگر صوبوں اور ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں وآفیشلزجوکہ شہر کے مختلف علاقوں میںقائم27ہوٹلوںپر سیکورٹی اہلکار تعینات ہونگے جبکہ ارگردعلاقوں میں سرچ آپریشن کی جائے گی

اسکے علاوہ کسی بھ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے شہر کے داخلی اور کارجی راستوں پر چیک پوسٹیں بھی قائم کی جارہی ہے جہاں پر بھاری نفری پولیس تعینات ہوگی،انہوںنے کہاکہ پشاور شہر کے اندر علاقوں میں خصوصی چیک پوسٹیں ہونگی ،جہاں پر باقاعدہ مشتبہ آفرادکی کڑی نگرانی جائے گی،اسکے علاوہ سٹیڈیم کے اندر وباہر علاقوں میں سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات ہونگے ۔کریم خان کاکہناتھاکہ نیشنل گیمز کے افتتاحی تقریب کے دوران قیوم سٹیڈیم سمیت طہماس خان فٹ بال گرائونڈ،حیا ت آباد سپورٹس کمپلیکس،جمرودسٹیڈیم ،مردان سپورٹس کمپلیکس ،چارسدہ سپورٹس کمپلیکس اور ایبٹ آباد میں کھیلے جانیوالے وینیوزکیلئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو آخری شکل دیدی گئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ نیشنل گیمز کے افتتاحی روزعیدمیلادالنبی کے جلوس شام کے بعد شروع ہوتے ہیں اور نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب صبح کے وقت ہوگی،سیکورٹی کا کوئی مسلہ نہیں بنے گا،انہوںنے کہاکہ گیمز کے آیام کے دوران شہر بھر میں ٹریفک پلا ن ترتیب دیدیاگیاہے جسکے تحت شہریوں کو کسی قسم مسائل کا سامنانہیں ہوگا،انہوںنے کہاکہ نیشنل گیمز کی سیکورٹی میں سپیشل یونیٹ ،سپیشل برانچ،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے جوان ڈیوٹی دینگے،گیمز کے انعقاد کے سلسلے میں ہم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سپورٹس ڈائریکٹ اور رگنائزنگ کمیٹی حکام کیساتھ رابطے میں تھے اس دوران ہم نے تمام انتظامات مکمل کئے گئے جبکہ اس سے قبل مشعل ریلی کے دوران بھی شرکاء کو پشاور سمیت،ناران،مانسہرہ،ایبٹ آباد، جمرود اور دیگر علاقوں میں بہترین سیکورٹی فراہم کردی تھی۔انہوںنے کہاکہ پشاور میں نیشنل گیمز کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے اس سے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع ملیںگے ،جس سے معاشرے پر اچھے آثرات مرتبہ ہونگے اور نوجوان نسل غلط سرگرمیوں سے دور ہوتے جائینگے اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہونگے۔

error: Content is protected !!