شکست کے باوجود بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،بابر اعظم

پرتھ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ہارے ضرور ہیں لیکن اس سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، فنچ اور وارنر نے عمدہ کارکردگی پیش کی۔تیسرے ٹی 20 میں شکست کے بعدبابر اعظم کا کہنا تھا

کہ ٹیسٹ سیریز میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کر تے ہوئے میچ 10 وکٹوں سے جیت کر سیریز دو۔ صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔گرین شرٹس آخری میچ میں صرف 106 رنز ہی بنا سکے، پاکستانی بیٹسمینوں نے 61 ڈاٹ بالز کھیلیں ۔کینگروز نے

مطلوبہ ہدف صرف 11 اعشاریہ 5 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ کپتان ایرون فنچ 52 اور ڈیوڈ وارنر 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔دونوں ملکوں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor