پشاور (نواز گوہر)پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں 33 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح ہوگیا ، 6 روزہ گیمز میں 10 ہزار سے زیادہ کھلاڑی 30 سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔قیوم اسپورٹس کمپیلکس پشاور میں33ویں نیشنل گیمزکے آغاز پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے ساتھ کھلاڑیوں اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔9 سال کے بعد خیبر پختونخوا میں ہونے والے کھیلوں کے ان مقابلوں میں ملک بھر سے 10 ہزار کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، اور اسب ہی کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھا نے اور جیت حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔واضح رہے کہ 33 ویں نیشنل گیمز11نومبر سے 16 نومبر تک پشاور میں جاری رہیں گے۔