الفا کالج اسپورٹس فیسٹول‘ باسکٹ بال انڈر19گرلز میں سیڈرکالج اور نکسر کالج نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الفا کالج اسپورٹس فیسٹول 2019کے 8ویں روز باسکٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے کھیلے گئے۔ باسکٹ بال کے مقابلے انڈر19گرلز اینڈ بوائز دونوں کیٹیگری میں الفا کالج اورالفا کور گراؤنڈ پر منعقد ہوئے۔ کرکٹ میچز ہل پارک ار آئی بی اے کرکٹ گراؤنڈز پر ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلے گئے۔انڈر19باسکٹ بال (گرلز)ایونٹ میں پہلا سیمی فائنل سیڈر کالج اور الفا کالج کے مابین کھیلا گیا۔ سیڈر کالج نے 1-35کے واضح فرق سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں نکسر کالج نے بحریہ کالج،کارساز کو 8-13سے زیر کرکے فائنل میں اپنی نشست کو کنفرم کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں بحریہ کالج، کارساز نے الفا کالج کو 9-20سے شکست دے کر انڈر19گرلزایونٹ کا برانز میڈل اپنے سینے پر سجایا۔انڈر 19باسکٹ بال (بوائز) میں الفا کالج نے بی ایس ایس ڈسکوری کو 5-48کی یکطرفہ شکست دی۔ نکسر کالج نے حبیب پبلک ہائی اسکول کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 15-17سے ہرایا۔حبیب پبلک اسکول اور جنریشن اسکول کے مابین مقابلہ میں جنریشن اسکول کو 22-47سے کامیابی حاصل ہوئی۔ انڈر19کرکٹ ایونٹ میں ہیکسز کالج نے امریکن اسکول کو 8وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی نشست کو کنفرم کیا۔ امریکن اسکول اور کالج نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 10اوورز میں 3وکٹوں پر 100رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

ہیکسز کالج نے 9اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا جب 2وکٹوں پر 104رنز کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر لگایا۔ ہیکسز کالج کا سیمی فائنل میں نکسر کالج سے مقابلہ ہوگا۔انڈر17کرکٹ ایونٹ میں بے ویو ہائی اسکول اور الفا ہائی اسکول کے مابین کوارٹر فائنل مقابلے میں بے ویو ہائی اسکول نے 6رنز کی فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں اپنی نشست کو کنفرم کیا۔ بے ویو ہائی اسکول نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 10اوورز میں 5وکٹوں پر 100رنز بنائے۔ الفا کالج جوابی بیتنگ میں مقررہ 10اوورز مین 4وکٹوں پر 92رنز پر محدود رہی۔ بے ویو ہائی اسکول سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ پہلا سیمی فانل سٹی اسکول نارتھ اور وہاج حسین اسکولنگ سسٹم کے مابین کھیلا گیا۔ دی سٹی اسکول نارتھ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 10اوورز میں 8وکٹوں پر 65رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔ وہاج حسین اسکولنگ سسٹم نے 7.2اوورز میں باآسانی 70رنز ایک وکٹ پر بنا کر 9وکٹوں سے فتح اپنے نام کرکے فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔

error: Content is protected !!