33ویں نیشنل گیمز،تائیکوانڈو ایونٹ میں پاکستان آرمی کی بالادستی قائم

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) ایبٹ آباد میں جاری قومی کھیلوں کے تائیکوانڈوایونٹ کے مردوخواتین مقابلوں کے پہلے روزپندرہ میڈلز کافیصلہ ہوگیا ۔ ہاکستان آرمی نے بارہ گولڈ کے ساتھ اپنی بالادستی قائم کردی ۔ پاکستان واپڈا تین سونے ،ٓاٹھ چاندیتین کے اورتین کانسی تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان آئیرفورس تین چاندیاورنوکانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبرپرآئی ۔ میزبانی کے پی کے حصے میں تین کانسی کے تمغے آئے ۔ ثانوی بورڈ ہال میں منعقد ہوئے،آرمی نے کل 446پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

واپڈا286پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پی اے ایف 131کے ساتھ تیسرے ے نمبرپررہی ریلوے5 10پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،ہائیرایجوکیشن کی ٹیم ایک چاندی اورپانچ کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں ،کے پی تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹی اورسندھ تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ ساتویں پوزیشن پررہی ۔ پولیس اورآزاد کشمیر دواورایک ہی پوائنٹ حاصل کرسکی ہیں پاکستان آرمی نے ایونٹ میں سب سے عمدہ اورزبردست کارکردگی دکھاکر اپنی اہلیت وبرتری منوائی۔

error: Content is protected !!