رن فار پاکستان ریس2019،عصمت اللہ اور گلفام شاہین نے جیت لی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈویژنل سپورٹس آفس لاہور کے باہمی تعاون سے اتوار کے روز پنجاب سٹیڈیم میں رن فار پاکستان بوائز و گرلز ریس منعقد کی گئی، اس موقع پر شائقین کی بہت بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی

رن فار پاکستان 2019ء میں 5کلومیٹر بوائز ریس میں عصمت اللہ نے 17.42.82منٹ میں فاصلہ طے کر کے پہلی، سفیان علی نے 17.46.20 منٹ میں فاصلہ طے کرکے دوسری اور وسیم خان نے 17.50.20منٹ میں فاصلہ طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، حماد علی، چوتھے، فیصل اقبال پانچویں، عبداللہ اصغر چٹھے، عامر خان ساتویں جبکہ محمد عیسیٰ آٹھویں نمبر پر رہے۔ریس میں 150کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

رن فار پاکستان 2019ء میں 5کلومیٹر گرلزریس میں گلفام شاہین نے 26.00.04منٹ میں فاصلہ طے کرکے پہلی، حدیقہ ناصر نے 27.30.00منٹ میں فاصلہ طے کرکے دوسری اور ملیحہ یوسف نے 27.49.01منٹ میں فاصلہ طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، سحر زمان چوتھے، روشنان پانچویں، ماہین احمد چٹھے، شایان ظفر ساتویں اور ایمان احمد آٹھویں نمبر پر رہیں

ریس میں 45گرلز نے شرکت کی، 3کلومیٹر فن ریس میںعمر حیدر نے پہلی، شہریار شاہ نے دوسری اور سید علی شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، فن ریس میں 450سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا،سپورٹس بورڈ پنجاب کے وائس چیئرمین رائو زاہد قیوم نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔ اس موقع پر ممزار رنرز کلب دبئی کی سی ای او مس مارٹینا ، مس لنڈااور مس لوسی بھی موجود تھیں۔

تعارف: newseditor