قومی آرچری ٹیم کو سائوتھ ایشین گیمز کے دستہ میں شامل کیا جائے، سیکرٹری جنرل وصال محمد کی حکومت سے اپیل

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور وفاقی سیکرٹری اکبر حسین درانی سے اپیل کی ہے کہ قومی آرچری ٹیم کو سائوتھ ایشین گیمز کے دستہ میں شامل کیا جائے، انہوں نےکہا کہ قومی آرچری ٹیم کے کھلاڑیوں نے سائوتھ ایشین گیمز کے لئے بھر پور تیاری کررکھی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آرچری کے کھلاڑی گیمز میں ضرور میڈل حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ قومی آرچری ٹیم کو سائوتھ ایشین گیمز کے دستہ میں شامل نہ کرنے پر کھلاڑیوں اور آفیشل میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ اگر قومی آرچری ٹیم کے کھلاڑیوں کو دستہ میں شامل نہ کیا گیا تو سائوتھ ایشین گیمز کے لئے کھلاڑیوں کی کی گئی تمام بھر پور محنت رائیگاں جائے گی، وصال محمد نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور وفاقی سیکرٹری اکبر حسین درانی سے اپیل کی کہ قومی آرچری ٹیم کو سائوتھ ایشین گیمز کے دستہ میں شامل کر کے کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جا سکے۔

error: Content is protected !!