وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

برسبین(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے دوران وہ کردکھایا جو دنیا کا کوئی اور وکٹ کیپر بلے باز نہیں کرسکاتھا ۔ رضوان نے برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں37رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں 95رنز کی شاندار اننگز کھیلی،یہ کسی بھی مہمان وکٹ کیپر بلے باز کی جانب سے برسبین کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلی جانے والی سب سے بہترین انفرادی اننگز تھی ۔

اس اننگز کےساتھ ہی رضوان آسٹریلیو ی سرزمین پر ایک ٹیسٹ میں مجموعی طور پر100رنز بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز بھی بن گئے جبکہ انہوں نے کسی بھی پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کی جانب سے آسٹریلیا میں بہترین انفرادی سکور کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

error: Content is protected !!