سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کےخلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کے لیے فل اسٹرینتھ سری لنکن ٹیم کا اعلان کردیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ ہوگی اور دمتھ کرونارتنے کی قیادت میں سری لنکن ٹیم 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔یہ مارچ 2009 کے بعد پاکستانی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی اور سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد ملک میں تھم جانے والا ٹیسٹ کرکٹ کا سلسلہ سری لنکن ٹیم کی آمد کے ساتھ ایک بار پھر شروع ہوگا ۔

2009 میں پیش آنے والے سانحے کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم کے رکن سرنگا لکمل بھی دو ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔

سری لنکا کوتمام ٹاپ ریگولر ٹیسٹ کھلاڑی دورے کے لیے دستیاب ہیں جس کے بعد فل اسٹرینتھ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔سری لنکن ٹیم کی قیادت دمتھ کرونارتنے کریں گے جب کہ اینجیلو میتھیوز ، چندی مل، کوسال پریرا ،نیروزن ڈک ویلا، سرنگا لکمل، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو،لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا ، دھننجایا ڈی سلوا،لاہیرو تھیری مانے اور اوشاندہ فرنینڈو بھی سری لنکن ٹیم میں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!