کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کورونا وائرس سے بچائوکے پیش نظر خودساختہ تنہائی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ایسے موقع پر شنیرا اور وسیم اکرم وقت گزارنے کے لیے مختلف تجربات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کے ہمراہ ایک ایسی تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ وگ (مصنوعی بال) لگائے ہوئے ہیں اور دونوں کا روپ بالکل تبدیل ہوتا نظر آرہا تھا۔شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کی ان تصویروں میں
دونوں کو پہچاننا مشکل ہے کیوں کہ وسیم اکرم کی شیو بھی بڑھی ہوئی ہے اور چہرہ بھی وگ سے چھپا ہوا ہے۔شنیرا کی جانب سے شئیر کی گئیں مذکورہ تصویروں پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے تھے وہیں وسیم اکرم نے منفرد کمنٹ کر کے اپنا رد عمل دیا۔
53 سالہ وسیم اکرم نے اپنے کمنٹ مصنوعی خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہ تصویریں پوسٹ کردیں، اب آپ کہاں ہیں، آپ چھپ تو سکتی ہیں مگر کہیں بھاگ نہیں سکتیں۔وسیم اکرم نے اہلیہ کو تصویریں پوسٹ کرنے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ اب آپ پر ایک گھنٹہ فون استعمال کرنا بین ہوگیا ہے۔