اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے 13ویں سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم ،وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،جمعہ کو وزات بین الصوبائی رابطہ میں ہونے والی سادہ تقریب میں میں گزشتہ سال نیپال کی میزبانی میں ہونے والے مقابلوں میں شریک ر یسلینگ اور سکواش کے 11کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 10.25 ملین کی انعامی روقم تقسیم کر دی گئی ، کرونا وائرس کی وجہ سے چیک کی تقسیم دو مراحل میں کی گئی
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کھلاڑیوں کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزارت گیمز میں جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے قومی سطح پر تقریب کا انعقاد چاہتی تھی مگر کرونا وائرس کی وجہ سے درپیش حالات کے پیش نظر تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا،انہوں نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کے مسائل سے آگاہ ہے
ہمارے کھلاڑیوں نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا ہے،انہوں نے زور دیا کہ صوبے کھلاڑیوں کے معیار کی بہتری اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت معاشی طور پر کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے گی،وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کے مسائل سے آگاہ ہے،انہوں نے کہا کہ سائوتھ ایشین گیمز میں کھلاڑیوں سمیت پورا پاکستانی دستہ،سٹاف اور چیف ڈی مشن اکبر درانی نے بھی بہترین خدمات سر انجام دیں
انعام حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ریسنگ کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ ،عنایت اللہ اور عبد الرحمان جبکہ سکواش کے گولڈ میڈلسٹ طیب اسلم(2 گولڈ) ، فرحان محبوب (1- گولڈ ،1 – سلور) ایم عاصم خان ، عماد فرید. شامل تھے
ریسلینگ کے جن دیگر کھلاڑیوں کو میڈلز جیتنے پر انعامی رقم سے نوازا گیا انمیں سلور میڈلسٹ محمد بلال – عمیر احمد – طیب رضا اور زمان انور شامل تھے –
انعام کی تقسیم کے موقع پر پاکستان سکواش فیڈ ریشن اور پاکستان ریسلنگ فیڈ ریشن کے سیکرٹری بھی موجود تھے
وفاقی وزیر کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کو پالیسی کے تحت ایک ایک ملین، سلور میڈلسٹ کھلاڑیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے جبکہ براونز میڈلسٹ کھلاڑیوں میں اڑھائی لاکھ روپے فی میدل کے حساب سے رقم تقسیم کی گئی –
انہوں نے حکومت کو کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے حکومت کا تعاون ناگزیر ہے
فیڈریشنز کے سیکٹریز نے حکومت سے مالی مسائل کے حل کیلئے تعاون کی درخواست بھی کی۔سائوتھ ایشین گیمز گزشتہ سال نیپال کی میزبانی میں منعقد ہوئے جن میں پاکستان نے کل 133میڈل جیتے جن میں 32گولڈ،41سلور اور60برونز شامل تھے