ماحولیاتی آلودگی اب ایک عالمی مسئلہ ہےجس کاواحد حل درخت لگانا ہے ; سی ای او لاہورقلندر عاطف رانا

 

 

 

کراچی۔ سی ای او لاہورقلندر عاطف رانا نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان اور تعلیمی اداروں کے توسط سے اپنی نئی نسل میں مثبت اور تعمیری سوچ کی آبیاری کیلئے شجرکاری کاپیغام پہنچانا قومی خدمت ہے اور شجر کاری کی اہمیت وافادیت اور شعورکو اجاگر کرنے کیلئے اس عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ضروری ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان اولمپک انوائرمنٹ کمیشن اورہائرایجوکیشن کمیشن کے تحت منعقدہ شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لاہورقلندر کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید، ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن، پی او اے انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف، پی او اے کے انفرادی رکن وسیم ہاشمی سمیت کھلاڑیوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجودتھی عاطف رانا کاکہنا تھا

کہ شجرکاری کی تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز سمیت شہر کی ممتاز شخصیات کی شرکت اس امر کی غماز ہے کہ ہم سب پاکستان میں صاف ستھرا ماحول اور صحت بخش سرگرمیوں کا فروغ چاہتے ہیں ملک میں آلودگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اولمپک اور ایچ ای سی کی کاوششیں لائق تحسین اورقابل تقلید ہے

سابق فاسٹ باؤلر اور لاہورقلندر کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاویدکاکہنا تھا کہ شجر کاری کی ایسی تقریبات کے انعقاد سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام جاتا ہے

ماحولیاتی آلودگی اب ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے جس کاواحد حل زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہے تمام پاکستانیوں اور بالخصوص کھلاڑیوں سے اپیل ہے کہ وہ ملک سے فضائی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے شجرکاری میں حصہ لیں

ا یچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے کراچی جیسے میٹروپولیٹن شہر میں درختوں کی تعداد صرف تین فیصد رہ گئی ہے

جسے کم از کم 25 فیصد ہونا چاہیے موسمی تغیرات نے نمٹنے کیلئے ہمیں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کی ذمے داری بھی پوری کرنی چاہیے ایسے ایونٹس عوام میں ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتے ہیں پی او اے انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف کاکہنا تھا

کہ شجرکاری انٹرنیشنل اولمپک اور یونائیٹڈ نیشن کے چارٹرڈ میں شامل ہے جس کا مقصد کھیلوں کے میدان سے شجرکاری کے پیغام کوعام کرنا ہے اگر ہر پاکستانی اپنی مدد آپ کے تحت درختوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے کم از کم ایک پودا لگائے تب جا کر ہمارا ملک سرسبز پاکستان بن سکتا ہے اس موقع پر عاطف رانا اور عاقب جاوید نے کھلاڑیوں کے ہمراہ پودے لگائے

 

 

 

error: Content is protected !!