پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی

،قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اچھے ٹوٹل کے باوجود شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کے ان فٹ ہونے سے بھی مسائل ہوئے ۔ بابر نے کہا کہ حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن پلان کے مطابق اچھی باؤلنگ نہیں کرسکے۔محمدعامر کے ان فٹ ہونے سے بھی مسائل ہوئے، اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے ، باؤلرز نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہوگا، خود بھی سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد اور پرامید ہوں کہ کم بیک کیساتھ سیریز برابر کریں گے۔

error: Content is protected !!