یو ایس اوپن، دو سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود ڈومینک تھیم اپنا پہلا گرینڈ سلام اعزاز جیتنے میں کامیاب

نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلیا کے ٹینس کھلاڑی ڈومینک تھیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو ایس اوپن کے مینز فائنل میں جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر زیورو کو شکست دیکر اپنا پہلا گرینڈ سلام ٹینس اعزاز جیت لیا، یاد رہے کہ ڈومینک تھیم مسلسل تین گرینڈ سلام فائنلز میں شکست کھا چکے ہیں

انہیں 2018 اور 2019 کے فرنچ اوپن میں اور پھر رواں سال آسڑیلین اوپن میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا تاہم اب انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام اعزاز جیت لیا ہے

ستائیس سالہ ڈومینک نے یو ایس اوپن کے فائنل میں دو سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود اپنے حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر کو دو چھ، چار چھ، چھ چار، چھ تین اور سات چھ (آٹھ چھ) سے شکست دیکر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

error: Content is protected !!