پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور ڈسٹرکٹ کلب ووشوچمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی،رحمت مار شل آرٹس اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شاندار صلاحیتوں کامظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔جان واریئرزمارشل آرٹس اکیڈمی حسن گھڑی نے دوسری جبکہ نعمت کلب پبی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز سیاسی اور سماجی رہنماوجانز واریئر اکیڈمی کے سرپرست اعلی عبدالعزیزخان تھے انکے ہمراہ صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں وحید شاہ،صدر رحمت گل آفریدی،سیکرٹری نجم اللہ صافی، ووشوفیڈریشن کے کوچ خیضر اللہ،نعمت گل،عمار یاسر،سیف اللہ ،ہمایون خان،صلاح الدین اورضیا الرحمن بھی موجود تھے، جنہوںنے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کومیڈلز پہنائے اور آفیشلزمیں شیلڈز تقسیم کئے۔
خیبر پختونخواووشوایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ شیڈول کے مطابق جانز واریئرزمارشل آرٹس اکیڈمی میں منعقدہ ڈسٹرکٹ انٹر کلب ووشوچمپئن شپ کا انعقا دکیاگیا،جس میں ڈسٹرکٹ 12کلبوں کے کھلاڑیوںنے حصہ لیا،ان مقابلوں میں کھیلے جانیوالے 30کلوگرام ویٹ کے فائنل میچ میںجانز واریئراکیڈمی کے شاہ نوازنے گولڈ،خلیل کلب کے سنان نے سلور جبکہ جانز واریئر اکیڈمی کے ابوبکر اورعبدالہادی نے برائونزمیڈل جیتا،35کے جی کے ایونٹ میںنعمت مارشل آرٹس اکیڈمی پبی کے عبداللہ نے نے گولڈ،جانزواریئراکیڈمی کے نیلسن نے سلور جبکہ رحمت امارشل آرٹس اکیڈمی کے توحید اور گلوبل اکیڈمی کے خالد نے برائونزمیڈل جیت لیا۔40کے جی میں رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کے زاہد نے سونے اور فرزان نے چاندی کا تمغہ جیتاجبکہ رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی ہی کے فہد اورجانزواریئرزاکیڈمی کے نواب نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا،44کے جی میںنعمت مارشل اکیڈمی کے محسن نے پہلی،جانزواریئراکیڈمی کے فدانے دوسری
جبکہ رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کے عثمان اور نقیب مارشل آرٹس اکیڈمی کے طاہرمحسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی،45کے جی کے ایونٹ میںرحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کے عالم نے گولڈ،مہتاب نے سلور جبکہ جانزواریئرزاکیڈمی کے رحمت اور گلوبل اکیڈمی کے ساجد نے برائونزمیڈلزحاصل کی،53کے جی میںرحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کے حبیب نے پہلے نمبر پررہے،شاہین اکیڈمی کے فاوق دوسرے جبکہ گلوبل اکیڈمی کے عابد اور جانزواریئرزاکیڈمی کے ادریس تیسرے نمبر پررہے۔56کے جی میںجانزواریئرزکے احسان نے گولڈ،رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کے جمیل نے سلور جبکہ فضل کلب کے شاہ زیب اور رحمت اکیڈمی کے طیب نے برائونزمیڈل جیتا،60کے جی میںرحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کے محمدعمر نے پہلی
عبداللہ نے دوسری جبکہ فضل کلب کے علی اوررحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کے رضوان نے برائونزمیڈل جیتا،65کے جی میںنجم اکیڈمی کے عمرخان نے سونے ،سلمان نے چاندی جبکہ آفاق اور نعمت کلب کے شیرخدانے کانسی کاتمغہ جیت لیا۔70کے جی میںرحمت اکیڈمی کے راجدنے گولڈ،ارشدنے سلور جبکہ جانزواریئرزاکیڈمی کے عباد اورشاہین اکیڈمی کے وحیدنے برائونزمیڈل حاصل کیا۔75کے جی ویٹ میں رحمت اکیڈمی کے شہزاد نے گولڈ،نقیب کلب کے عامر نے سلور جبکہ فضل کلب کے بلال نے برائونزمیڈل جیت لیاجبکہ 75سے زائد ویٹ کٹیگری میں رحمت اکیڈمی کے عبیداللہ نے گولڈمیڈل،فیاض نے سلور جبکہ اعجازاورعبدالرحمن نے برائونزمیڈلزحاصل کئے۔آخر میں مہمان خصوصی ممتاز سیاسی اور سماجی رہنما اورجانز واریئر زاکیڈمی کے سرپرست اعلی عبدالعزیزخان، صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں وحید شاہ،صدر رحمت گل آفریدی ووشو کنگفوکوچ خیضر اللہ اورنعمت گلنے میڈلز لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں۔