فٹبال فارآل ویمن ٹورنامنٹ لائنز ٹیم نے جیت لیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)دیا ویمن فٹبال کلب کے زیر اہتمام کیمونٹی پارک گراونڈ، کلفٹن پر فٹبال فارآل ویمن ٹورنامنٹ لائنز ٹیم نے جیت لیا، ہنٹر ٹیم نے دوسری اور ٹرٹل اسکواڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، شارکس نے فئیر پلے ٹرافی حاصل کی،ایونٹ یو ایس مشن پاکستان،رائٹ ٹو پلےاور ویمن ون کے اشتراک سے فٹبال کے زریعہ نوجوانوں کو مضبوط تر بانے کے لیے تین ماہ کے تربیتی پروگرام کا حصہ تھا

جس میں کورنگی، لانڈھی، شیرپاو کالونی،کیماڑی، لیاری سمیت کراچی کے دیگر مضافاتی علاقوں کی لڑکیوں نے شرکت کی،8 ٹیموں کے 2 روزہ ٹورنامنٹ کا افتتاح عالیہ محی الدین اور نوشین احمد جی نے کیا جبکہ اختتامی تقریب میں سعدیہ شیخ نے انعامات تقسیم کیے، ٹورنامنٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں میں فٹبال کا سامان تقسیم کرنے کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فٹبالرز کو انفرادی انعامات سے بھی نوازا گیا۔

error: Content is protected !!