سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ای لائبریری کا معائنہ کیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) سیکرٹری یوتھ افیئر، سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پیر کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ای لائبریری کا معائنہ کیا، انہوں نے ایڈیٹوریم اور لائبریری ہال میں فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر ملک ودیگربھی ساتھ تھے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری یوتھ افیئر اور سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ پنجاب میں تمام ای لائبریریز کھول دی گئی ہیں جہاں پر کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے، ای لائبریریز کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں اور تمام حفاظتی انتظامات کئے جائیں

ای لائبریری میں آنے والے ہر فرد کا مرکزی دروازے پر درجہ حرارت چیک کیا جائے، سیکرٹری یوتھ افیئر، سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے ای لائبریری میں موجود طلبہ سے سہولیات کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ نوجوان پنجاب حکومت کی ای لائبریریز میں فراہم کی گئی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے علم میں اضافہ کریں

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ای لائبریریز نوجوانوں کے لئے نایاب تحفہ ہیں، میں نوجوانوں کو مشورہ دونگا کہ وہ اس جدید سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی معلومات میں اضافہ کریں

ای لائبریریز نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم کی جانب لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، ای لائبریری میں موجود طلبہ و طالبات نے جدید ای لائبریری کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ای لائبریری نوجوانوں کے لئے نایاب تحفہ ہے، ہم یہاں کی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے امتحانات کی بھرپور طریقے سے تیاری کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!