پہلا رائیل کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پہلا رائیل کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام منصور خان کرکٹ گراونڈ شاہ عالم منعقد ہوا۔ جس میں ٹوٹل 16 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ فائنل رائیل بلڈرز پشاور پینتھر اور پمز کرکٹ ٹیم کے درمیان ہوا۔

جس میں رائیل بلڈرز پشاور پینتھر کی ٹیم نے پہلے کھلتے ہوئے مقررہ اورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز سکور کیئے۔ جس میں زکریا نے اپنے جارہانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 102 رنز سکور کئے۔ حسنین 48 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اور آصف خان نے 40 رنز سکور بنائے۔جواب میں پمز کی ٹیم سکور کی تعاقب میں 190 رنز سکور پہ آل ٹیم آوٹ ہوگئ۔فاتح ٹیم کی طرف سے اچھی بولنگ کرتے ہوئے حسنین اور طارق نے 3۔3 اور آصف خان نے 2 وکٹیں حاصل کیے۔رائیل بلڈرز کے اونر ملک احمد فہیم خان نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

تعارف: newseditor