اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) عالمی روک بال فیڈریشن نے کرونا وائرس کے دوران ملتوی ٹورنامنٹس آئندہ برس منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، عالمی روک بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا آن لائن اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا، اجلاس کی صدرات ورلڈ روک بال فیڈریشن کے صدر جیمز فیگر نے کی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان روک فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا کے علاوہ دیگر عہدیداروں مقبول آرائیں اور سید جعفر علی شاہ نے کی
اجلاس میں روواں سال دنیا میں کرونا وائرس کے باعث روک بال کے ملتوی کئے گئے مقابلوں کو آئندہ برس منعقد کروانے کی منصوبہ بندی بنائی ہے، آئندہ برس جون 2021 میں ایشین روک بال چیمپیئن شپ تھائی لینڈ میں ہوگی، جس میں ایشیائی سطح کے ممالک حصہ لیں گے، اپریل/مئی میں تین ملکی روک بال ٹورنامنٹ بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان بنگلہ، بھارت اور بنگلہ دیشن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس کے علاوہ عالمی روک بال چیمپئن شپ امریکہ میں منعقد ہوگی جس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔