یوتھ افیئرز اینڈسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پر مقابلہ قرات و نعت کا انعقاد

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) یوتھ افیئرز اینڈسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام عید میلادالنبی کے موقع پرنشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ای لائبریری آڈیٹوریم میں مقابلہ قرات و نعت کا انعقادکیا گیا جس میں یونیورسٹیز کے 60سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی

تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپوٹس آفیسر تنویر عباس اور ای لائبریری کے انچارج وسیم اصغر تھے، مقابلوں میں طلبہ و طالبات نے حضرت محمد ﷺکی شان میںہدیہ نعت پیش کیا،مقابلہ نعت میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی مریم خان نے پہلی پوزیشن،پنجاب یونیورسٹی کے فیصل ممتاز نے دوسری پوزیشن اور وومن کالج یونیورسٹی کی طیبہ جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

قرات کے مقابلے میں یونیورسٹی آ ف لاہور کے محمد فیصل پہلے نمبر اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی یسرا خان دوسرے نمبر پر رہیں،مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپوٹس آفیسر او تنویر عباس اورانچارج ای لائبریری وسیم اصغر نے کامیاب طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنویر عباس نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ رحمت العالمین ہیں، آپ ﷺکی سیرت طیبہ پر عمل کرکے دنیا کا امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ افیئرز اینڈسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کھیلوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو دیگر صلاحیتوں کواجاگر کرنے کے لئے اقدامات کررہا ہے، مقابلہ قرات و نعت میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے خوبصورت انداز میں حضور اکرم ﷺ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تعارف: newseditor