پیر کلے میں منعقدہ والی بال مقابلے ثاقب کلب نے جیت لیا


پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاورکے مضافاتی علاقہ پیر کلے میں منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ ثاقب کلب نے جیت لیا،فائنل میں فاتح ٹیم نے سادات کلب کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔اس موقع پر صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالدوقار چمکنی مہمان خصوصی تھے جنہوںنے دونوٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزمیں ٹرافیاں اور شیلڈزتقسیم کئے ۔خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے نواحی علاقہ پیر کلے میں جاری انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ثاقب والی بال کلب نے عمر شانی کلب کو 25-10،25-20اور25-15سے ہرایاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سادات کلب نے دارمنگی والی بال کلب کو 25-20،15-25،25-23اور25-10سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اسی طرح فائنل میچ میں ثاقب کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیااور مدمقابل سادات کلب کو25-11،2-25،25-20اور25-23سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزازاپنے نام کیا۔

تعارف: newseditor