لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل جونیئر انڈر 16اتھلٹیکس چیمپئن شپ 2020ء پشاور کی تیاری کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اتھلیٹس کا تربیتی کیمپ جاری ہے، جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں کوچز نے اتھلیٹس کو تربیت دی ، اتھلیٹس نے پریکٹس بھی کی، کوچز نے اتھلیٹس کو کھیل بہتر بنانے کے لئے لیکچرز بھی دیئے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اتھلیٹس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اتھلیٹس کو نیشنل جونیئر انڈر 16اتھلٹیکس چیمپئن شپ 2020ء میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین موقع ملا ہے
اس لئے اتھلیٹس محنت اور جیت کے جذبے کے ساتھ چیمپئن شپ کی تیاری کریں، کوچز کی ماہرانہ آراء سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے کھیل کو بہتر بنائیں، نیشنل جونیئر انڈر 16اتھلٹیکس چیمپئن شپ 2020ء میں ان کا مقابلہ ملک کے بہترین اتھلیٹس کے ساتھ ہوگا، اتھلیٹس کو بہترین تربیت دی جارہی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے اعلی معیار کی سہولیات دی ہیں اس لئے محنت اور لگن سے تیاری کریں، میں پرامید ہوں کہ پنجاب کے اتھلیٹس چیمپئن شپ میں میڈل جیت کر لوٹیں گے۔