پشاور( سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسلام آباد میں سائیکلنگ ایسوسی ایشن اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ کے تعاون سے F-9 پارک میں سائیکلنگ گالا منقعد کیا جس میں اسلام آباد کے علاہ روالپنڈی ،پشاور سائیکلسٹوں نے شرکت کی،امیچور کھلاڑیوں کے علاہ 10 سال سے لیکر 50 سال تک کے سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ اس گالا میںاسلام آباد کی وسیم خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی خیبرپختونخوا کے صدیق اﷲ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقعہ پر چمبر کے صدر سردار یاسر الیاس ،چمبر کے سپورٹس کمیٹی کے کنوئیر ظریف احمد خان سائیکلنگ ایسوسی کے سکریٹری ہارون جنرل اور پاکستان سائیکلنگ کے جنرل سکریٹری نثار احمد کے علاہ چمبر کے معزز ممبران نے کثیر تعداد شرکت کی تمام ممبران اور لوگوں نے بچوں کو کافی داد دی اس موقعہ پر چمبر کے صدر سردار یاسر الیاس نے کہا چمبر نے سائیکینگ ایسوسی ایشن جو یہ ایونٹ کیا ہے اس میں لوگوں کو دعوت دینی ہے کی پاکستان کا دارالخلافہ اور اسلام آباد اتنا خوبصورت ہے اور اس کی شاہراہیں کتنی خوبصورت ہے سائیکلنگ سے انسان فزیکل فٹ ہو جاتا ہے اور دوسرا اس سائیکلنگ کے زریعہ اپنے شہر کی سڑکوں پر شہر کی خوبصورتی دیکھتے ہیں اور مرد اور خواتین سائیکینگ کی عادت ڈالے انہوں نے سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا اس موقعہ پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سکریٹری نے اسلام چمبیر کے صدر کو سائیکلنگ فیڈریشن کا سینئر پیش کیا۔ ڈپٹی کمنشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت مہمان خصوصی تھے انہوں نے تمام کھلاڑیوں میں سونئیر اور سرٹیفکیٹ کے علاہ کیش انعامات بھی تقسیم کئے۔