فرسٹ آل کراچی20 -T لیگ’ اعجاز اور فضل نے شالیمار سی سی کو سرخرو کردیا۔

کراچی اسپورٹس رپورٹر) فرسٹ ؒآل کراچی20-T لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز شالیمار سی سی نے کراچی/ حبیب بینک کے فرسٹ کلاس کرکٹر اوپنر فضل سبحان کی شاندار اور جارحانہ نصف سینچری 85 رنز کی اننگز اور سابق کپتان پاکستان اسٹیل کرکٹ ٹیم و کپتان فاتح ٹیم راٸیٹ آرم لبگ اسپنر اعجاز احمد  کی تباہ کن بولنگ 5 اور کاشف خان کی 3وکٹوں کی بدولت مدمقابل این این اسٹراٸیکرز  سی سی کو یکطر مقابلےمیں12 رنز شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم شالیمار نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوررز میں4 وکٹیں کھوکر 168 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ حبیب بینک کے فرسٹ کلاس اوپنر فضل سبحان  نے عمدہ جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہو دلکش اسٹروکس کھیلے اورصرف 59 گیندوں گیندوں پر 85 رنز کی ناقابلِ شکست باری میں12 بار گیندو کو باٶنڈری لاٸین کی سیر کراٸ اور2 بلندو۔بالا چھکے بھی لگاۓ،عارف خان نے29 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز بناۓ۔این این اسٹراٸکرز سی سی کی جانب سے شاہزب نے 26، بلال منظور نے21 اور زوہیب علی خان نے فاتح ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔جواب میں این این اسٹراٸکرز سی سی فاتح ٹیم کے کپتان اعجاز احمد کی جادوٸ اور کاشف خان عمدہ بولنگ اور فیلڈروں کی عمدہ کارکردگی کے باعث 19.1 اورز میں 156 رنز بناسکی۔ فرحان میکسل نے 28 گیندوں 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 49 رنز، ایاز بابر نے12 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے24 اور قادر خان 23 اور کاشف اقبال نے 15 رنز بناۓ ، شالیمار سی سی کے لیگ اسپنر بولر کپتان اعجاز احمد نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ صرف 48 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ کاشف خان عمدہ بولنگ سے 3 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح شالیمار سی سی کے کپتان اعجاز احمد کو میچ وننگ اسپیل 5 وکٹوں  کے حصول پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔۔

error: Content is protected !!