آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : اعصام الحق پیر کو ایکشن میں دکھائی دیں گے

سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں پیر کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اعصام اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار مارسن میٹکوسکی نئے سیزن میں جاندار انٹری کرنے میں ناکام رہے تھے اور انہیں قطر اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب دونوں کھلاڑی آکلینڈ اوپن میں قسمت آزمائیں گے، مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں اعصام اور مارسن کو کل پیر کو لینڈر پیس اور پوراو راجہ پر مشتمل بھارتی جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔

error: Content is protected !!