اعجازخان فٹسال ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے سنیئرنائب صدرمقرر


پشاور(سپورٹس رپورٹر) نامورسپورٹس جرنلسٹ وصدرسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن اعجازخان فٹسال ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے سنیئرنائب صدرمقررکردیئے گئے ہیں انہوں نے اپنی تعیناتی پرخوشی ومسرت کااظہارکرتے ہوئے دنیابھرمیں تیزی سے مقبول ہونے والے کھیل فٹسال کوصوبے کانمبرون کھیل بنانے اورجلد ہی پشاورمیں قومی فٹسال مردوخواتین چیمپیین شپ کرانے کابھی اعلان کیا۔پشاورمیں کھیلی گئی انٹرڈسڑکٹ فٹسال چمپین شپ کے موقع پرپاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان نے صوبے بھر میں فٹسال کے فروغ کے سلسلے میں سپورٹس رائٹرز ممبران خاص کراعجاز خان،عظمت اللہ کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اعجاز خان کوصوبائی ایسوسی ایشن میں سنیئرنائب صدرکاعہدے کی پیشکش کی جواعجازخان نے بخوشی قبول کرتے ہوئے فیڈریشن کاشکریہ اداکیا۔بعدازاں انہوں نے تقسیم انعامات تقریب سے اپنے خطاب میں صوبے بھر میں فٹسال سرگرمیوں میں تیزی پرصوبائی ایسوسی ایشن کی کاوشوں کوسراہااورکہاکہ ماہ مارچ میں پشاورقومی وویمن ومیل چمپینن شپ کرانے کااعلان کیاجس پرملک مہربان نے دونوں چمپین شپ کے لیے فیڈریشن کی جانب سے بھرپورتعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

تعارف: newseditor