سینٹرل فٹنیس ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کا تاریخی کارنامہ

آج پہلا سینٹرل فٹنیس کلب مولانا محمّد علی جوھَر یادگاری ٹیبل ٹینس لیگ جوھَر ٹیبل ٹینس کلب کے تعاون سے منعقد کیا گیا ۔ جس میں سینٹرل فٹنیس کے سولہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔
جن کے درمیان سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے ہوے ۔

کوارٹر فائنل مقابلوں میں علی رضوی نے عمیر احمد کو ۔رشید نے عزیر احمد کو ۔فرحان برنی نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد سعید عالم کو اور آخری کوارٹر فائنل میں منور عبّاس نے شان ال حق کو شکست دی ۔


سیمی فائنل میں علی رضوی نے منور عبّاس کو جبکہ رشید نے فرحان برنی کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا عزاز حاصل کیا ۔


فائنل میں رشید نے بآسانی علی رضوی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں منور عبّاس نے فرحان برنی کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ڈبلز کے مقابلوں میں سعید عالم اور عمیر احمد نے پہلی ۔ عزیر احمد اور رشید نے دوسری جبکہ
منور عبّاس اور علی رضوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

مقابلوں کے اختمام پر جوھَر فاؤنڈیشن کے صدر جناب ارشد مسعود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔


جوھَر ٹیبل ٹینس کلب کے کوارڈینیٹر فرخ کمال نے علان کیا ہر مہینے ایک ٹورنامنٹ منعقد ہوگا جس میں سینٹرل فٹنیس کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ۔

تعارف: newseditor