سینٹرل پارک ٹی20کرکٹ لیگ میں ماڈل ٹائون کلب کی فتح



لاہور( )سینٹرل پارک ٹی20کرکٹ لیگ کے سلسلہ میں لاہور کرکٹ کلب اور ماڈل ٹاون کلب کے درمیان میںماڈل ٹائون کلب نے5وکٹوں سے فتح حا صل کر لی جبک ہماڈل ٹان کلب نے ٹا س جیت کر پہلے بو لنگ کا فیصلہ کیا ،

لاہور کرکٹ کلب اپنے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بناسکی۔ گوہر حفیظ نے شاندار 84رنز 3چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے بنائے،عبداللہ نے 37، اور خلیل الرحمان نے 24 رنز بنائے۔ ماڈل ٹان کلب کی طرف سے بلال انورنے 2وکٹ حاصل کیں،جوابی اننگز میں ماڈل ٹائون کلب نے 19اوورز میں اپنا مطلوبہ ٹارگٹ پورا کر لیا ، اور اس کے صرف 4ہی کھلاڑی آوٹ ہوے۔

حسن رضوان نے 37بالز پر شاندار 71رنز 6 چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے بنائے اور آٹ نہیں ہوئے۔ علی حسنین نے 42اور سلیم نے 31رنز بنائیاس میچ کے مہمان خصوصی رف وائیں تھے انہوں نے ماڈل ٹان کلب کے حسن رضوان کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازامیچ آفیشلز میں قیصر وحید ،قیصر خان اور اظہر حسین شامل تھے۔

error: Content is protected !!