خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم کشمیر سائیکل کل منعقد ہوگی ، نثار احمد


پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے یوم کشمیر سائیکل ریس کل پانچ فروری بروز جمعہ صبح نو بجے منعقد ہوگی جس میں پشاور کے 11 کلبوں کے 65 کھلاڑیوں کے علاوہ سوات اور مردان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کے مطابق ریس ناردرن بائی پاس پر ہوگی اختتامی تقریب سرحد چیمبر آف کامرس میں دوپہر اڑھائی بجے ہوگی جس میں سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر شیرباز بلور پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

تعارف: newseditor