ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں شریک کرکٹرز کو معاوضے مل گئے

 ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز کو معاوضے مل گئے

جب کہ معاہدے کے تحت بیشتر کو 70 فیصد رقم کی ادائیگی ہو چکی ہے۔

 

ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی ان چند لیگز میں شامل ہے جہاں کھلاڑیوں کو معاوضوں کے معاملے میں پریشان نہیں کیا جاتا،

پی سی بی نے ابتدا سے یہ سسٹم بنایا کہ فرنچائزز کے بجائے پلیئرز کو ادائیگی وہی کرتا ہے،

بعد میں حساب کتاب کیا جاتا ہے،اس بار بھی کرکٹرز کو 70 فیصد معاوضہ ادا کیا جا چکا۔

معاہدے کے تحت باقی رقم لیگ کے بعد ملے گی، بیشتر کھلاڑیوں کو 50 ڈالر ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی بھی ہو چکی،ڈالر کا ریٹ 281 طے ہوا،

یوں ہر پلیئر کو یومیہ 14 ہزار روپے مل رہے ہیں، پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہونے پر بعد کے میچز کی رقم بھی ادا کر دی جائے گی۔

error: Content is protected !!